November 23, 2026

*قصور/ لاکھوں روپے مالیت کی 07 موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے*

IMG-20241106-WA0025

*قصور/ لاکھوں روپے مالیت کی 07 موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے*

قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس کا برآمد ہونیوالا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری

قصور۔ ڈی ایس پی سٹی محمد سیف اللہ بھٹی نے لاکھوں روپے مالیت کی 07 موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیں

قصور۔ ایس ایچ او بی ڈویژن ملک محمد جبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا

قصور۔ ڈکیت گینگ سے برآمد ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکل مختلف مدعیوں کو واپس کر دی گئیں

قصور۔ چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل واپس ملنے پر شہریوں نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کا شکریہ ادا کیا

قصور۔ شہریوں نے ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خراج تحسین پیش کیا

قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر شہریوں سے چھینا گیا مال مسروقہ واپس کرنے کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔ سیف اللہ بھٹی ڈی ایس پی سٹی سرکل قصور

*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*