November 23, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے محنت اور دلجمعی سے کام کریں، عوامی ریلیف کے پیش نظر ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور تمام محکمے فلاح عامہ کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر من

IMG-20241104-WA0206

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے محنت اور دلجمعی سے کام کریں، عوامی ریلیف کے پیش نظر ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور تمام محکمے فلاح عامہ کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر من و عن عمل درآمد کریں، یہ باتیں انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ایجوکیشن، ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل، ایگریکلچر، انڈسٹری سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے، متعلقہ محکموں کے افسران نے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اپنے شعبوں سے متعلقہ ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تمام محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر عمل درآمد کی جانب خصوصی توجہ دی جائے تاکہ حکومت پنجاب کے عوامی خدمت کے منصوبوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جا سکے۔