ایک گھر میں تین ڈاکو گھس آئے ۔۔۔ خاتون سے کہنے لگے ہم آپ کے گھر کی ترتیب خراب نہیں کرنا چاہتے اور آپ کو نقصان بھی نہیں پہنچانا چاہتے اس لئے ہم یہاں صوفے پہ بیٹھے ہیں جو بھی نقدی اور زیورات ہیں وہ یہیں لے آو ۔۔

خاتون نقدی اور زیورات لے آئیں ۔۔ ڈاکووں کا سرغنہ کہنے لگا اور وہ ہیرے کی انگوٹھی کہاں ہے جو تمہارے خاوند نے شادی کی سالگرہ پر تحفہ میں دی تھی؟
وہ چپ چاپ گئی اور وہ انگوٹھی لا کر انہیں دیدی۔۔
وہ گھڑی بھی لیتی آو جو تمہاری بہن نے دوبئی سے بھیجی تھی۔۔
بہن کا دیا ہوا تحفہ ان کے حوالے کرتے ہوۓ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔۔
ڈاکؤں نے کہا اب ہم آپکے ہاتھ کی “نیس کیفے” کی انسٹینٹ کوفی پئیں گے اور پھر آپ سے اجازت چاہیں گے۔۔
کافی پیتے ہوۓ سرغنہ بولا؛ اب وہ کل کا بچا ہوا ” پائن ایپل کیک ” بھی لیتی آو۔۔
جب وہ سب سامان لے جانے لگے تو خاتون نے ہچکچاتے ہوۓ کہا؛
آپ لوگ انتہائی پیشہ ور با اخلاق ڈاکو ہیں آپ کو ہمارے گھر کی اندر کی باتوں کا کیسے علم ہوا ؟
ڈاکووں کے سرغنہ نے اپنے چہرے پر نقاب درست کرتے ہوۓ کہا؛
محترمہ ہم آپ کے فیس بک فرینڈز ہیں اور باقاعدگی سے آپکی پوسٹ پڑھتے ہیں اور سٹیٹس بھی چیک کرتے رہتے ہیں۔
احتیاط کیا کریں 😂😂😂
(منقول)