November 16, 2026

وہاڑی کی تحصیل میلسی کا مشہور و معروف ڈکیٹ جو ضلع بھر میں ڈکیٹیوں اور چوریوں کے مختلف مقدمات میں سی ائی اے پولیس میلسی کو مطلوب ملزم حامد بلوچ اپنے ساتھی رضوان اوڈھ اور دو نامعلوم ڈاکوؤں کے ہمراہ کسی

20241101_151002

وہاڑی کی تحصیل میلسی کا مشہور و معروف ڈکیٹ جو ضلع بھر میں ڈکیٹیوں اور چوریوں کے مختلف مقدمات میں سی ائی اے پولیس میلسی کو مطلوب ملزم حامد بلوچ اپنے ساتھی رضوان اوڈھ اور دو نامعلوم ڈاکوؤں کے ہمراہ کسی نامعلوم جگہ پر جا رہے تھے کہ مخبر کی رپورٹ پر سی ائی اے پولیس میلسی نے ان ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنی بلیک کلر کی بڑی گاڑی کو اوور سپیڈ کرتے ہوئے ٹبہ سلطان پور کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی اپنے پیچھے پولیس کو دیکھ کر پولیس سے بچ نکلنے کی کوشش میں اپنی گاڑی کو اوور سپیڈ سے چلاتے ہوئے روڈ پر چلتے باپ بیٹے کو گاڑی کے نیچے رگڑ دیا جس سے باپ زخمی اور 7سالہ بچہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا اور کئی املاک کو نقصان پہنچایا شہریوں کو اسلحہ لہراتے اور دکھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ملزموں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے