ٹوبہ ٹیک سنگھ(یکم نومبر 2024)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز ،ضلعی افسران، بھٹہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بھٹہ ورکریونین کے عہدیداران اور
ٹوبہ ٹیک سنگھ(یکم نومبر 2024)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز ،ضلعی افسران، بھٹہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بھٹہ ورکریونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز نے بھٹہ جات کے متعلق شکایات، کم از کم اجرت پر عملدرآمد،جبری مشقت،سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرائ سمیت دیگر معاملات کا تفصیلا ًبریف کیا۔انہوںنے بتایا کہ بھٹہ جات پر عدالتی احکامات کے مطابق کم از کم اجرت کے نفاذپر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ تمام بھٹہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کا اجرائ یقینی بنایا جائے تاکہ غریب مزدوروں کی فلاح و بہبود ہو سکے اور یہ علاج معالجہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ مزدور خاندانوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سیشنز کے انعقاد اور بھٹہ جات پر لٹریسی سکولوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی سے کام کریں اور لیبر لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔