ہارون آباد فقیروالی بہاولنگر ( نمائندگان)کسان بچاؤ تحریک کے آرگنائزر ضلع بہاولنگر محمد حامد شہباز آرائیں نے نئے شیڈول فصلات خریف 2024 پر تشویش ظاہر کی ہے کہ باغات منظور شدہ اور چاول کا یکساں ابیانہ فی ایکڑ 2000 روپیہ ،کپاس 1000 روپیہ ،سبزی اور مکئی یکساں 12,00 روپیہ جبکہ چارہ اور خالی رقبہ
ہارون آباد فقیروالی بہاولنگر ( نمائندگان)کسان بچاؤ تحریک کے آرگنائزر ضلع بہاولنگر محمد حامد شہباز آرائیں نے نئے شیڈول فصلات خریف 2024 پر تشویش ظاہر کی ہے کہ باغات منظور شدہ اور چاول کا یکساں ابیانہ فی ایکڑ 2000 روپیہ ،کپاس 1000 روپیہ ،سبزی اور مکئی یکساں 12,00 روپیہ جبکہ چارہ اور خالی رقبہ ابیانہ 400 روپے ادا کرنا ہوگا لیکن ستم ظریفی ملاحظہ ہو کہ صادقیہ اور فورڈواہ کینال ڈویژن میں خالی چارہ اور خالی رقبہ کو کپاس کے درجہ 1000 ایک ہزار روپے ابیانہ لگایا جا رہا ہے لاکھوں کسانوں پر سراسر ظلم و زیادتیوں کے مترادف ہوگا اور ماتحت فیلڈ عملہ انہار کے ساتھ مالیاتی معاملات شدید متاثر ہونگے اور حرماں نصیب کسانوں کو خالی رقبہ کا ابیانہ کاٹن کی صورت میں 60 فیصد زائد ادا کرنا پڑے گا