October 28, 2026

ہارون آباد (زاہد حسین انجم سے) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ولید ناصر چودھری۔ عارف رضا ملک ۔ جماعت اسلامی تحصیل ہارون اباد کے زیر اہتمام اج 27 تاریخ قائد اعظم روڈ بلدیہ کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ منایا گیا جس میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی اور انڈین ارمی کو

IMG-20241028-WA0255

ہارون آباد (زاہد حسین انجم سے)
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ولید ناصر چودھری۔ عارف رضا ملک ۔
جماعت اسلامی تحصیل ہارون اباد کے زیر اہتمام اج 27 تاریخ قائد اعظم روڈ بلدیہ کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ منایا گیا جس میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی اور انڈین ارمی کو کشمیر میں داخل ہونے پر احتجاج کیا گیا حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر اج تمام ملک میں یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع بہاول نگر تحصیل ہارون اباد کے تحت مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے یینرز اٹھا رکھے تھے اور بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں جو کہ اس بات کی علامت تھی کہ اج یوم سیاہ ہے اج کے دن کی نسبت سے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے یہ پیغام دیا گیا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشاءاللہ ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اس لیے ہم اس مسئلے کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اٹھاتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے
پاکستانی حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ کشمیر کے مسئلے کو ہر عالمی فورم پر اٹھائے جماعت اسلامی تحصیل ہارون اباد کے اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر عرفان اللہ چودھری امیر جماعت اسلامی تحصیل ہارون آباد آباد نے کی مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بہاول نگر کے رہنما ولید ناصر چودھری امیر شہر عابد سرور صاحب اور جنرل سیکرٹری ساجد ندیم بھٹی نے خطاب کیا اس موقع پر کشمیری ترانے بھی چلائے گئے اور کشمیری شہداء کے لیے محمد طارق صاحب ریٹائرڈ ٹیچر نے دعا سے پروگرام کا اختتام کیا۔