October 28, 2026

نواز شریف کے گھر کے باہر حمایتی اور مخالفت کے نعرے۔ لوگ جمع ہو گئے

20241025_203323

نواز شریف کے گھر کے باہر حمایتی اور مخالفت کے نعرے۔ لوگ جمع ہو گئے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ایون فیلڈ پہنچنے پر ن لیگی کارکنوں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے۔ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے مدد کرنا پڑی۔

مظاہرین کی نعرے بازی کی وجہ سے نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائشگاہ چلے گئے۔ نواز شریف کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے۔

نواز شریف لندن میں منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے، امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ذرائع