ہارون آباد() ایس پی محترم شمس الدین خان کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے : چوہدری فقیر حسین
ہارون آباد() ایس پی محترم شمس الدین خان کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے : چوہدری فقیر حسین
ایس پی شمس الدین خان کی بطور ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ آپ انتہائی ملنسار ، خوش اخلاق اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں ۔ آپ ہمیشہ جرائم کی روک تھام ، پولیس اور عوام میں ہمیشہ دوستانہ اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کے لیے کوشاں رہے ہیں ،انہوں نے انتہائی احسن طریقہ سے سائلین کے مسائل حل کیے اور انکو فوری ریلیف اور انصاف فراہم کیا۔ ان کے پولیس ، عوام ساتھ ساتھ کے ویژن سے عوام اور پولیس کی دوریاں ختم ہوئیں جس سے پولیس کا مثبت تشخض بنا اور پولیس کا امیج بہتر ہوا اور پولیس کا مورال بلند ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں نے ایس پی شمس الدین خان کو ایس ایس پی کے رینک پر پرموٹ ہونے پر انکو مبارک باد دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب شمس الدین خان پہلے سے زیادہ محنت سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کا تشخص بہتر بنانے اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔