October 28, 2026

فیصل آباد۔(محمد علی کلاسن کی رپورٹ)الحمراء قرآن اکیڈمی فیصل آباد کے زیر انتظام ایم فل اور پی ایچ ڈی محققین کے لیے علمی فکری۔روحانی اور تربیتی نشت کا اہتمام جامع مسجد حافظ عبدالسلام میں کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کیا

IMG-20241027-WA0054

فیصل آباد۔(محمد علی کلاسن کی رپورٹ)الحمراء قرآن اکیڈمی فیصل آباد کے زیر انتظام ایم فل اور پی ایچ ڈی محققین کے لیے علمی فکری۔روحانی اور تربیتی نشت کا اہتمام جامع مسجد حافظ عبدالسلام میں کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کیا اوردیگر مہمانان گرامی میں حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی بانی مہتم اعلی جامعہ نعمان بن ثابت۔سرپرست اعلی المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان تھے۔میزبان محفل علامہ محمد افضل سعید نے بہترین انتظامات کیے تھے۔حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ھوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ھے کہ علماء کرام کو جدید دور کے جدید فتنوں سے نمٹنے کے لیے اعلی سے اعلی جدید تعلیم کے ساتھ تربیت بھی حاصل کریں۔عصر حاضر میں چاروں طرف سے یلغار ھے۔فلسطین کشمیر ۔لبنان۔شام وغیرہ میں جس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کی جارھی ھے اورحکمرانوں کے ساتھ علماء اور عوام بھی خاموش تماشائی بنے ھوئے ھیں قابل افسوس ھے۔اس صورتحال میں علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ھوتی ھے کہ وہ عوام الناس کو قرآن وحدیث سے بتائے کہ وہ ایسے فتنوں میں کیا کرے۔آج کا شاندار علماء تربیتی نشت میں قبلہ مفتی اعظم مفتی منیب الرحمن صاحب کا پرمغز خطاب یقنا اہل علم کے لیے ایک اثاثہ ھے۔