جگر کے کینسر اور اس کے موثر علاج کیلئے سورافینیب اور چائٹوسین کی امتزاج سے نینو پارٹیکلز کی تیاری اور درجہ بندی پشاور ( سیدوگوہر شاہ )
جگر کے کینسر اور اس کے موثر علاج کیلئے سورافینیب اور چائٹوسین کی امتزاج سے نینو پارٹیکلز کی تیاری اور درجہ بندی
پشاور ( سیدوگوہر شاہ )
سکا لر عبد المتین نے اس موضوع پر پی ایچ ڈی کے مقالے پر کامیاب دفاع کیا
گزشتہ روز شعبہ فارمیسی, یونیورسٹی آف صوابی کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالمتین نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آباد خان کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔
اس موقع پر سکالر کے بیرونی ممتحن ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائینسز، سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر محمد اسماعیل تھے، جنہوں نے سکالر اور اور سپروائزر کی محنت اور تحقیقی کام کو سراہا۔
سکالر کے تحقیقی کام کو جانچنے کیلئے نانجنگ، چائنہ یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر جی لیانگ اور تحقیقی میدان کے نامور امریکی ادارے مئیرز سکویب کے کلینیکل سائنٹسٹ ڈاکٹر فیصل شکیل بیرونی ممتحن تھے جنھوں نے مقالے کو معیار کے مطابق قرار دیا۔
اجلاس کی صدارت یونیورسٹی آف صوابی ، شعبہ فارمیسی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مکرم شاہ نے کی۔سکالرممتاز ماہر تعلیم و مذہبی رہنما پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کے صاحبزادے ہیں