October 28, 2026

قصور محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ اگاہی دینے سے قاصر،انتظامیہ نے دو ماہ بھٹے بند کروائے تاہم بیشتر بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے

20241022_191722

قصور
محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ اگاہی دینے سے قاصر،انتظامیہ نے دو ماہ بھٹے بند کروائے تاہم بیشتر بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی بڑھتی ہوئی سموگ پر کنٹرول رکھنے کیلئے قصور میں بھی گزشتہ دو ماہ کیلئے بھٹہ خشت کو بند کیا گیا تھا تاکہ سموگ میں کمی ہو سکے جس پر ظاہری طور پر بھٹے بند کرکے بھٹہ مالکان نے لوگوں کو مہنگی اینٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں
بھٹہ مالکان نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں سے ساز باز کرکے بھٹے چلانے شروع کر بھی دیئے تھے جس سے سموگ میں اضافہ ہوا
بھٹہ مالکان کی جانب سے عوام کو مہنگی اینٹوں کی فروخت سے موجیں ہو گئی ہیں جبکہ عوام کو مہنگی اینٹیں اور سموگ ہی مل پا رہی ہے اس پر لوگوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کے ریٹ کنٹرول کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے نیز رشوت خور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور ماحولیات انسپیکٹروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہر بھٹہ خشت پر زگ زیگ سسٹم لگوایا جائے تاکہ سموگ پر کنٹرول کرنے میں معاونت ہو سکے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات