189

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ختم نبوت فورم کراچی کی جانب سے مرتب کردہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس کی اہم شخصیات میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز میلاد مصطفےٰ کمیٹی

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ختم نبوت فورم کراچی کی جانب سے مرتب کردہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس کی اہم شخصیات میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین اور تحفظ ختم نبوت فورم سکھر کے کنوینر غیاث الدین قادری نے درگاہ عالیہ مشوری شریف لاڑکانہ کے پیر طریقت قبلہ سائیں حافظ منظور احمد مشوری المعروف مسکین سائیں بادشاہ کو تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس اور دیگر کتب پیش کیں اور ختم نبوت فورم کراچی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ختم نبوت فورم کے سربراہ ، مولانا محمد جاوید قادری نائب سربراہ محمد فرحان نقشبندی، کنوینر علماءکونسل مفتی محمد فرقان شامی کے پیغامات پیر سائیں منظور احمد مشوری المعروف مسکین سائیں بادشاہ کی خدمت میں پیش کیے اس موقع پر حاجی محمد الطاف شیخ قاسمی، ڈاکٹر محمد صبیح قاسمی، ڈاکٹر محمد وجیہہ شیخ، ڈاکٹر محمد وقیع قاسمی، علامہ نور احمد قاسمی، صوفی صغیر احمد قاسمی، سعد علی قاسمی، زبیر علی قاسمی، محمد امین عطاری، حافظ محمد سجاد قاسمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر سائیں منظور احمد مشوری نے کہا کہ ختم نبوت فورم کراچی نے جو تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس اور دیگر معلوماتی تحقیقی لٹریچر مرتب کرکے تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ اس وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تحفظ عقیہ ختم نبوت گولڈن جوبلی سال 2024 منانے کا اعلان ایمانی تقاضہ ہے ختم نبوت فورم کراچی اور میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر کے مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مومن کے ایمان کی اساس ہے عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا ناموس رسالت کے تحفظ کا تصور امت مسلمہ کی بقا ہے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی سازشوں کو روکنا جدوجہد میں اپنا حصہ شامل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں