October 28, 2026

*حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا*

20241022_191722

*حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا*

*سپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا*

*تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے*

ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو سٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تعینات کیا گیا

30 ویٹرنری آفیسرز اور 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز کو تعینات کیا گیا

18 زونل افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا

تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے

*ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب*