*پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا شاندار اعزاز، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر کے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) 2024 ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔*
*پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا شاندار اعزاز، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر کے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) 2024 ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔*
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کے صدر نے بوسٹن میں منعقدہ آئی اے سی پی کی سالانہ کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا، (IACP) ہر سال دنیا بھر کے 40 سال سے کم عمر ہزاروں نمائندگان میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتی ہے۔ آئی اے سی پی دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتی ہے جس کے 34 ہزار سے زائد ممبرز ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد بھی دی، ایس پی بینش فاطمہ جیسی ہونہار پولیس افسران پنجاب پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں۔