October 28, 2026

میلسی.(بیو رو چیف ) سبزی وفروٹ منڈی میں سیوریج،صفائی،سٹریٹ لائٹس سمیت بنیادی سہولیات کی بدترین صورتحال سبزی منڈی کے تاجراورخریدارشدیدمشکلات سے دوچارلاکھوں روپےآمدن کےباوجودمارکیٹ کمیٹی آڑھتیوں اورخریداروں کی سہولت کےلئےکوئی انتظام

20241022_191722

میلسی.(بیو رو چیف ) سبزی وفروٹ منڈی میں سیوریج،صفائی،سٹریٹ لائٹس سمیت بنیادی سہولیات کی بدترین صورتحال سبزی منڈی کے تاجراورخریدارشدیدمشکلات سے دوچارلاکھوں روپےآمدن کےباوجودمارکیٹ کمیٹی آڑھتیوں اورخریداروں کی سہولت کےلئےکوئی انتظام ناکرسکی سہولیات کافقدان انتظامیہ پربہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔ مرکزی سبزی وفروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں اورخریداروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے سبزی منڈی میں نہ سیوریج کاانتظام ہے اورنہ ہی سٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں جبکہ پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے آنے جانے والے لوگ بدترین صورتحال کاسامناہےپینےکےپانی کی ٹینکی اورواش روم دیکھ بھال ناہونےسےبلڈنگ پرغیرمتعلقہ افرادنےقبضہ جمارکھاھے گرمی ہویاسردی یابرسات کاموسم آڑھتی وخریدارمشکلات سےدوچارنظرآتےہیں سٹریٹ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں چوری چکاری عام ہوچکی ہے پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے سارادن گردوغباراڑتارہتاہے جس سے سبزیاں اورپھل گردآلودرہتے ہیں اورتاجرسانس کی بیماریوں کاشکارہورہے ہیں سبزی منڈی کے تاجروں اور شہریوں نے سبزی فروٹ منڈی کی ابترصورتحال پر اعلی حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے