October 24, 2026

تم لڑکی ہو غلطی تمہاری ہے منزہ عمران جھنگ

IMG-20241016-WA0208

منزہ عمران تم لڑکی ہو غلطی تمہاری ہے پنجاب کالج میں جو بھی ہوا وہ غلطی لڑکی کی ہے اس کو نہیں پتہ تھا کہ وہ ایک لڑکی ہے لڑکی کو اس معاشرے میں جینے کا کوئی حق نہیں اس نے کیوں سوچ لیا کہ اس کو پڑھنا چاہیے اپنے کیریئر کے لیے کچھ کرنا چاہیے غلطی تو اس لڑکی کے باپ کی بھی ہے کہ جس نے پنجاب کالج جاتے ہوئے دعا تو دی لیکن بچی کو جاتے ہوئے پسٹل نہیں تھمایا کہ بیٹا اگر مرد کی مردانگی جاگ جائے تو اسے وہی سلا دینا اگر ہم غریبوں کو کہیں روڈ پر کچلا جاتا ہے تو وہاں پر بھی ہماری ہی غلطی ہے کیونکہ روڈ تو بنائے جاتے ہیں امیروں کی پراڈو کے لیے غریب باپ بیٹی کا کیا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی بائیک لے کر روڈ پر نکلیں جب انہوں نے امیروں کا حق مارنا ہے تو بیچارے امیروں نے بھی تو کچھ کرنا ہے نا اس میں قصور ہماری ماؤں کا بھی ہے کہ جن کی اپنی زندگی مصیبتوں پریشانیوں اور دکھوں سے بھری گزری ہوئی ہوتی ہے وہ شاید ہمیں اس لیے پڑھا رہی ہوتی ہیں کہ یہ پڑھ لکھ کر صحیح ہو جائے حالانکہ وہ غلط کر رہی ہوتی ہیں ان کو ہمیں بتانا چاہیے کہ اپ لڑکی ہو اپ کی زندگی ایسی ہی گزرنی ہے تم نہ سوچ لینا کہ تم یونیورسٹی جا کر پڑھ لکھ کر اپنا کیرر بنا لو گے تم ایک غیرت مند قوم کی بیٹی ہو تمہاری لاش تین گھنٹے تپتی ہوئی سڑک پر پڑی رہے گی لیکن پھر بھی تم یہ نہ سوچنا کہ تمہارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یہ تو وہ قرض ہے جو تم ادا کر رہی ہو کہ تم ایک لڑکی ہو وہ بھی کہیں اور نہیں تم ایک اسلامک کنٹری کے مہذب معاشرے میں پیدا ہوئی ہو جہاں تمہیں سوسائٹی نے اتنا سپورٹ کرنا ہے کہ ایک دفعہ تمہاری شادی ہو جائے تو تمہیں اگر وہ لوگ ماریں گے بھی تو تم نے شور نہیں مچانا کیونکہ تم ایک لڑکی ہو تمہاری یہی زندگی ہے اور تم نے ایسے ہی جینی ہے جب تمہاری لاش پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملنی ہے اب اپ پاگل بن کر شور کہ مجھے شوہر مارتا ہے مجھے اس سے طلاق چاہیے یہ تو سوسائٹی کے اگینسٹ ہیں نا ایسا نہیں کرتے اپ لڑکی ہو سمجھو اس بات کو