109

اوکاڑہ ۔ بیورو چیف جاوید راہی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ(اے۔ڈی۔پی۔پی) محمد رفیق کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب ڈی پی او افس میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز

اوکاڑہ ۔ بیورو چیف جاوید راہی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ(اے۔ڈی۔پی۔پی) محمد رفیق کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب ڈی پی او افس میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز سندھو۔ڈی ایس پی لیگل اوکاڑہ۔ کلیم الئہ و دیگر پولیس افسران نے خصوصی شرکت کی تقریب میں اے۔ڈی۔پی ۔پی محمد رفیق کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر انہیں کھل کر داد دی ۔جنہوں نے منشیات کے مقدمات میں سرکار کی طرف سے بہترین طریقے سے مقدمات کی پیروی کی اور پولیس کی مدعیت میں درج منشیات فروشی کے مقدمات میں تفشیشی افسران کی نہ صرف راہنمائی کی بلکہ اپنی صلاحیتوں سے عدالتوں کو استغاثے سچ ثابت کر کے دکھائے ۔ عدالتوں کو ایسے دلائل دئیے کہ عدالتوں کو فیصلے کرنے میں اسانی ہوئی جس پر اوکاڑہ کی مقامی عدالتوں کی طرف درجن بھر منشیات فروشوں کو کڑی سزائیں سنائیں گئیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔اے ڈی۔پی۔پی محمد رفیق کی قابلیت کو سراہتے ہوے ایک تقریب میں ڈی پی او اوکاڑہ نے انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں