بہاولنگر، ہارون آباد ( نمائندگان)
وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر بہاولپور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔بہاولنگر کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ محرم الحرام کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے. ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں.
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے معزز اراکین کے مثالی تعاون ومشاورت کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت، صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اورمذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھا جا سکے۔مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔اے سی ہارون آباد کفایت اللہ سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور امن کمیٹی وبین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران اور دیگر ممبران وافسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کا آخری وائسرائے تھا
مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، لیکن کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کرجاتا ہے جس سے وہ قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔