97

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر ( ایف بی آر) اسلام آباد جناب اسد طاہر جپہ کی طرف سے ہیڈ کوارٹر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں ایڈیشنل کمشنر (ایف بی آر) جناب ملک ظفر جمال جسرا کو اپنی کتاب خاک بطحا( ثنائے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کی عطائیگی ۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر ( ایف بی آر) اسلام آباد جناب اسد طاہر جپہ کی طرف سے ہیڈ کوارٹر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں ایڈیشنل کمشنر (ایف بی آر) جناب ملک ظفر جمال جسرا کو اپنی کتاب خاک بطحا( ثنائے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کی عطائیگی ۔ دونوں سینیئر آفیسرز کی طرف سے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر اسلام آباد جناب ملک ظفر جمال جسرا کا تعلق ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل سے ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ آپ کے ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا آپ کو نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ایف بی آر ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہ ء افتخار جناب اسد طاہر جپہ کا شمار ایف بی آر کے ممتاز سینیئر آفیسرز میں ہوتا ہے ۔ اللہ پاک نے آپ کو بھی اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ جناب اسد طاہر جپہ ممتاز قلمکار، کالم نگار، محقق،دانشور، ادیب اور موٹیویشنل سپیکر کے طور پر نامور ہیں ۔ آپ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں خصوصا” “دیہاتی بابو” نامی کتاب کے مصنف کی حیثیت سے آپ قارئین میں بہت مقبول ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں