ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ والے کے اسسٹنٹ چوہدری ہارون الرشید اور میڈیا مینجر اسد چوہدری نے فقیروالی میں نادرا آفس کے قیام پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا آفس کا قیام فقیروالی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور یہ وقت کی ضرورت بھی تھی جسے مسلم لیگ ضیاء کے قائدین کی کوششوں نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم این اے محمد اعجاز الحق اور ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی صاحب کی جانب سے فقیر والی کے لیے نادرہ کا قیام ایک بہترین تحفہ ہے یقینی طور پر فقیر والی کے عوام کو نادرہ افس نہ ہونے کی وجہ سے 20 کلومیٹر سفر طے کر کے ہارون اباد انا پڑتا تھا اور یہاں پہ سارا دن لائنوں میں لگ کر کوفت اٹھانی پڑتی تھی ہماری لیڈرشپ نے 2013 سے 2018 کے عرصہ میں بھی اس پر کام کیا اور کوشش کی کہ فقیر والی میں نادرہ افس کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے لیکن اس وقت یہ قیام عمل میں نہ ا سکا لیکن 8 فروری کا الیکشن جیتنے کے بعد چوہری غلام مرتضی صاحب نے سب سے پہلے اسی کاوش پر کام شروع کیا اور ان کی اور اعجاز الحق صاحب کی محنت رنگ لائی اور فقیر والی کے لوگوں کو نادرہ کا تحفہ مل گیا فقیر والی نادرہ یکم جولائی بروز سوموار سے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کرے گا جسے بعد میں فنکشنل کر دیا جائے گا، ہم فقیر والی کے لوگوں کو اس تحفے پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کا آخری وائسرائے تھا
مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، لیکن کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کرجاتا ہے جس سے وہ قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔