امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے پاکستانی حکومت سے 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے ایوان کی قرارداد 901 امریکی ایوان نمائندگان نے 7 کے مقابلے 368 ووٹوں سے منظور کر لی۔
قرارداد میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمہوری اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے اور پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادیٔ اجتماع اور آزادیٔ اظہار کی بنیادی ضمانتوں کا احترام کرے۔
یہ پاکستان کے لوگوں کی جمہوریت میں شرکت کو دبانے کی کوششوں کی بھی مذمت کرتا ہے، بشمول ہراساں کرنے، ڈرانے، من مانی حراست، یا ان کے انسانی، شہری یا سیاسی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کے ذریعے۔