ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا کر دیا گیا، ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سوشل ویلفیئر افس ہارون اباد میں منعقد کی گئی، یہ تقریب ڈائریکٹ سوشل ویلفیئر ہارون آباد محمد اعظم کی زیر نگرانی منعقد کی گئی جس میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا کر دیا گیا، ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سوشل ویلفیئر افس ہارون اباد میں منعقد کی گئی، یہ تقریب ڈائریکٹ سوشل ویلفیئر ہارون آباد محمد اعظم کی زیر نگرانی منعقد کی گئی جس میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ والے نے بطور نمائندہ پنجاب حکومت شرکت کی اور معذور افراد میں کارڈ تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سیشل افراد کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں اسی لئے پنجاب حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا، سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ معذور افراد کو ہمارے معاشرے میں وہ اہمیت نہیں دی جاتی اور نہ ہی ان کے ساتھ ویسا تعاون کیا جاتا ہے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں اسی سلسلہ میں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے ہمت کارڈ کا اجراء کیا ہے تاکہ پنجاب حکومت ان سپیشل افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک حد تک مالی تعاون کر سکے، آنے والے دنوں میں اس کارڈ میں مزید سہولیات شامل کی جائیں گی، سپیشل افراد کو پاوں پر کھڑا کرنا، ان میں احساس کمتری کو ختم کرنا اک بہت بڑا چیلینج ہے اور پنجاب حکومت اس کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
چوہدری غلام مرتضی نے پہلے مرحلے میں 50 مرد و خواتین میں کارڈ تقسیم کیے اور اگلے مرحلے میں تقریبا 200 افراد میں یہ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب میں شرکت پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہارون آباد محمد اعظم نے ایم پی اے ہارون اباد چوہدری غلام مرتضی کا شکریہ ادا کیا۔