October 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ۔ ڈاکٹرز ، ایم ایس اور دیگر ملازمین سمیت 30 سے 35 افراد غیر حاضر۔

IMG-20241010-WA0244

میلسی (بیو رو چیف )
اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ۔
ڈاکٹرز ، ایم ایس اور دیگر ملازمین سمیت 30 سے 35 افراد غیر حاضر۔
ایم ایس ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا غیر حاضر رہنا معمول کی بات ہے،مسلسل شکایات کی تحقیق کے اسسٹنٹ کمیشنر میلسی نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تو سٹاف میں سراسیمگی پھیل گئی۔
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق
“ہمیں بلا اطلاع چیک کیوں کیا ؟
“ڈاکٹرز اور عملے کی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو احتجاج کی دھمکیاں۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے ایم ایس اور ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل سٹاف کا غیر حاضر اور دیر سے آنا معمول بن چکا ہے۔ اس بات کی میڈیا پر مسلسل خبریں لگنے پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا ایک سرپرائز وزٹ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری کا ریکارڈ چیک کیا تو حیرت انگیز طور پر 32 سے 35 ملازمین جن میں ایم ایس، ایڈمن، ڈاکٹرز اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہیں غیر حاضر پایا گیا۔
ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا مریضوں کے ساتھ ناروا رویہ ایک عمومی بات ہے ۔ ڈاکٹرز کی بد اخلاقی اور زیادتوں کا سب سے زیادہ شکار خواتین اور بچے ہیں۔ کئی بچے اور خواتین ڈاکٹروں کی غفلت سے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس کے علاوہ ہسپتال میں ادویات میں غبن کے ساتھ ساتھ متعدد بار مریضوں کے خلاف جھوٹے مقدمات تک کروائے گئے ہیں۔ میڈیکل سٹاف ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو نا صرف مالی اور اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے بلکہ اپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات تک کرواتا رہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بداخلاقی کے پیکر ، کرپشن کے رسیا فرائض کی ادائیگی سے معترض ان نکمے ڈاکٹرز نے اسسٹنٹ کمیشنر میلسی کے اس اچانک دورہ کو اپنی توہین قرار دیا ہے ۔ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر کو وارننگ دی ہے کہ “اگر آپ نے دوبارہ کوئی ایسے حرکت کی تو ہم احتجاج پر چلے جائیں گے” ۔ دوسری طرف اہلیان میلسی محمد رمضان ، محمد خلیل ، عبدالستار ، محمد اقبال ، محمد شفیق ، تاجر برادری اور سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمیشنر خلیل احمد کے اس سرپرائز وزٹ کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ اس قسم کی کاروائیوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نہ صرف کرپشن میں کمی واقع ہوگی بلکہ اس سے مریضوں کے مسائل حل کرنے میں بھی بڑی حد تک مدد ملے گی