October 28, 2026

خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر راؤگلزار یوسف کے علاؤہ میونسپل کمیٹی کے

IMG-20241010-WA0202

خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر راؤگلزار یوسف کے علاؤہ میونسپل کمیٹی کے افسران اور دیگرمحکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے صدر اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے،انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اے ڈی سی (جی) کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ہے،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔