October 28, 2026

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پرپیش ہونے کا امکان۔

IMG-20241010-WA0014

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پرپیش ہونے کا امکان۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن  میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا اور 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔