October 28, 2026

بہاولنگر ( 9اکتوبر 2024) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں پرائس فیکسیشن سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر

20241008_150654

بہاولنگر ( 9اکتوبر 2024) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں پرائس فیکسیشن سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومت پنجاب شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر و دوکاندار نرخ نامے نمایاں جہگوںپر آویزاں کریں۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بھی آگاہ کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔