بہاولنگر () وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر (ڈائریکٹر جنرل، محکمہ تحفظ ماحول، پنجاب) عمران حامد کی خصوصی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے حکم پر اربن یونٹ پنجاب کی سپیشل رپورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ
بہاولنگر () وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر (ڈائریکٹر جنرل، محکمہ تحفظ ماحول، پنجاب) عمران حامد کی خصوصی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے حکم پر اربن یونٹ پنجاب کی سپیشل رپورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ محمد بابر خان کی کاروائیوں کے نتیجے میں ای پی آئی ٹیم کے ہمراہ ضلع بہاولنگر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے 4 بھٹوں کو گرا دیا گیا۔ انسداد سموگ کے تدارک میں ای پی ائی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائیوں کا سلسلہ ضلع بہاولنگر میں جاری ہے واضح رہے کہ ضلع بہاولنگر میں حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو خبردار کیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ضلع بہاولنگر میں 4 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے خلاف ورزی کرنے پر 4 لاکھ جرمانہ 4 ایف ائی ار دی گئی