October 28, 2026

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دعووں کے برعکس کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں دوکاندار مضر صحت اشیا فروخت کر رہے ہیں جبکہ محض چند فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کرکے

20241008_150654

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دعووں کے برعکس کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں دوکاندار مضر صحت اشیا فروخت کر رہے ہیں جبکہ محض چند فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کرکے کارکردگی شو کر دی جاتی ہے ہزاروں ہوٹلز ریسٹورنٹس تنوروں بیکریوں دکانوں پر مضر صحت اشیا فروخت ہو رہی ہیں مگر فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں محدود ہونے کے باعث ملاوٹ مافیا و کھانے پینے سمیت مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے کھل کر کھیل رہے ہیں فوڈ اتھارٹی جھنگ کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ ملاوٹ شدہ و مضر صحت کھانے و اشیا کھانے و پینے سے ضلع جھنگ میں روزانہ سو سے زائد افراد گیسٹروسمیت پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل ہو رہے ہیں روزانہ سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے سو سے سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں یہ تعداد تو سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی ہوتی ہے جبکہ سیکڑوں مریض پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں علاج کراتے ہیں فوڈ اتھارٹی کے حکام کی غفلت اور لاپروائی کا یہ عالم ہے کہ نشاندہی کے باوجود مضر اشیا کی تیاری و فروخت کے مراکز کے خلاف کارروائی میں تساہل برتا جاتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور صورتحال بہتر کی جائے