پاکستان آئینی ترمیم کیلئے نمبرز گیم، اسپیکر نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا
پاکستان آئینی ترمیم کیلئے نمبرز گیم، اسپیکر نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا
آصف بشیر چوہدری
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا کہ الیکشن ترمیمی بل2024 پاس ہوچکا لہٰذا الیکشن کمیشن خواتین اور غیرمسلم اراکین کی مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلہ کرے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا۔