November 29, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر

IMG-20261129-WA0102

نورپورتھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے گھروں کو روشن کرنا ہماری سیاست کا محور اور مشن ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے دیرینہ مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ جات انگرا والا اور نعرے والا کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان ڈیرہ جات میں ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے اور اس سلسلے میں بجلی کے پول نصب کر دیے گئے ہیں۔ ان شاء اللہ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کر کے علاقے کے مکینوں کو بجلی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
اس موقع پر ڈیرہ جات کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے، تاہم ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے خصوصی مہربانی کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کے لیے گرانٹ جاری کی، جس کے نتیجے میں عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس عوامی فلاحی اقدام پر انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔
مکینوں نے مزید کہا کہ بجلی کی فراہمی سے نہ صرف ان کے گھروں میں روشنی آئے گی بلکہ ان کی روزمرہ زندگی میں بھی نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔