November 25, 2026

عمرکوٹ غریب اور مستحق خاندانوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم ملاقات

IMG-20261125-WA0390

عمرکوٹ
غریب اور مستحق خاندانوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم ملاقات
عمرکوٹ ​پیپلز لیبر بیورو ضلع میرپورخاص کے صدر جاوید بلوچ اور سینئر نائب صدر ملازم حسین خاصخیلی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) ضلع میرپورخاص کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب اللہ بھٹو سے اہم ملاقات کی۔
​ملاقات کے دوران غریب اور مستحق افراد کو درپیش مسائل اور امدادی رقوم کی بروقت وصولی میں پیش آنے والی دشواریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ غریب لوگوں کے حق کی رقم کا معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے، ڈیوائس اور ادائیگی کے نظام سے متعلق جو بھی طریقہ کار یا شئیر اینڈ فائل (Share & File) کا عمل ہے اسے شفاف اور تیز تر بنایا جائے تاکہ مستحقین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
​اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی یقین دہانی اور مثبت پیش رفت:
​اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب اللہ بھٹو نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور مثبت و خوشگوار ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
​انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 200 کے قریب شکایات موصول ہو چکی ہیں جن پر باقاعدہ کارروائی جاری ہے۔
​انہوں نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ عزوجل غریب اور مستحق خواتین کو ان کی پوری رقم بغیر کسی کٹوتی کے شفاف طریقے سے فراہم کی جائے گی۔
​پیپلز لیبر بیورو ضلع میرپورخاص غریب، مزدور اور مستحق طبقے کے حقوق کے تحفظ اور ان کی مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔
​

​رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ