November 25, 2026

آر ٹی ایس کمشنر کی جامعہ پشاور کے شعبہ کرمنالوجی کے طلبہ سے ملاقات، آر ٹی ایس ایکٹ کے حوالے سے آگاہی۔

IMG-20261125-WA0389

آر ٹی ایس کمشنر کی جامعہ پشاور کے شعبہ کرمنالوجی کے طلبہ سے ملاقات، آر ٹی ایس ایکٹ کے حوالے سے آگاہی۔

طلبہ قوم کا مستقبل اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے سفیر ہیں۔شوکت علی یوسفزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے کمشنر شوکت علی یوسفزئی نے جامعہ پشاور کے شعبہ کرمنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کی اہمیت اور عوام کو شفاف، جوابدہ اور بروقت سرکاری خدمات کی فراہمی میں اس کے کردار سے آگاہ کیا۔یہ تقریب طلبہ سوسائٹی نے شعبہ کرمنالوجی کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر بشارت حسین نے کمشنر کا استقبال کیا اور طلبہ کے ساتھ ان کی نشست کو سراہا۔اس موقع پر کمشنر شوکت علی یوسفزئی نے طلبہ کو آر ٹی ایس کمیشن کے مینڈیٹ، فرائض اور مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو مقررہ مدت کے اندر سرکاری خدمات کا حصول ان کا قانونی حق ہے۔ کمشنر نے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور آر ٹی ایس ایکٹ پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کمشنر شوکت علی یوسفزئی کو دورے اور علمی حلقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔کمشنر نے طلبہ اور اساتذہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت شہری حقوق کے بارے میں آگاہی کے فروغ اور خیبر پختونخوا میں عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔