November 24, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ضلع میں زرعی کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت اور وافر مقدار میں دستیابی یقینی

IMG-20261124-WA1847

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ضلع میں زرعی کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت اور وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کے لیے کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کو ہدایت زرعی کھادوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع میں زرعی کھادوں کی قیمتوں پر کنٹرول، مقررہ نرخوں پر فروخت اور کاشتکارن کي ضرورت مطابق کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کا ایک اہم اجلاس آج ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع میں زرعی کھادوں کی موجودہ دستیابی، طلب و رسد کی صورتحال، مارکیٹ میں کھادوں کی قیمتوں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ کمپنیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ ضلع میں یوریا، ڈی اے پی سمیت دیگر زرعی کھادوں کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو فصلوں کی کاشت اور پیداوار کے مختلف مراحل پر کھاد کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ زرعی کھادوں کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی زائد قیمت وصول کرنے، مصنوعی قلت پیدا کرنے یا کھاد کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ملکی معیشت اور زرعی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مفادات کا تحفظ اور انہیں مناسب قیمت پر معیاری زرعی کھاد فراہم کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران اور کھاد کمپنیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ کھاد کی سپلائی اور تقسیم کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، مارکیٹ میں کھاد کی دستیابی پر مسلسل نظر رکھی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کھاد مقررہ نرخوں پر کاشتکاروں تک پہنچے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھادوں کی قیمتوں اور دستیابی کی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی جبکہ حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں کا دورہ کریں اور زرعی کھاد کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت کے افسران اور کھاد ڈیلرز کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔