October 28, 2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ بتاریخ 08 اکتوبر 2024 *ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ریسکیو 1122کے زیراہتمام 08 اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹرڈے کے حوالہ سے واک اورسیمینار کا انعقاد۔*

IMG-20241008-WA0550

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ
ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بتاریخ 08 اکتوبر 2024

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ریسکیو 1122کے زیراہتمام 08 اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹرڈے کے حوالہ سے واک اورسیمینار کا انعقاد۔*

08اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے موقع پر آمدہ ہدایات سیکرٹری/ ڈائریکٹرپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیرکی زیر قیادت ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ ساتھ تمام تحصیلز میں 08 اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالہ سے واک اور سیمینارز کاانعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکاء میں کنٹرول روم انچارج ریسکیو1122 اخلاق احمد فاروقی،اسٹیشن کوآرڈینیٹرعاطف اقبال،ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو رضا کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واک کے بعد ریسکیو اسٹیشن ٹؤبہ ٹیک سنگھ پر فرضی مشقیں بھی کی گئیں،ان مشقوں میں روڈ ٹریفک حادثے میں طبی امدا پہنچاناشامل تھا۔بعد ازاں ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں 08اکتوبر قدرتی آفات کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیر نے کی۔اس موقع پرکنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی، اسٹیشن کوارڈینٹر،شفٹ انچارجز، ریسکیو سٹاف اور ریسکیو رضاکاروں نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 08اکتوبر 2005 میں پاکستان میں زلزلے کی وجہ سے لا تعداد جانوں کا نقصان ہوا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر اوئیرنیس ڈے کے دن ہم نے اس بات کا عزم کرنا ہے کہ کمیونٹی کو در پیش خطرات انکی نشان دہی اور سانحات سے نپٹنے کے لیے تیاری سے ہی بڑے نقصانات سے بچاجاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آمدہ ہدایات وزیراعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز صاحبہ حادثات کی روک تھام کے لیے پنجاب بھرکے تمام موٹروے انٹرچینج پر ایمبولینس سروس کی فراہمی بشمول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام انٹرچینج پربھی ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ کسی بھی حادثہ یا سانحہ کی صورت میں جانی اور مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ عوام اور اداروں کو ہر وقت ایسے سانحات سے نبردآزمارہنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت یا ڈیزاسٹر کی صورت میں وہ اپنے آپ اور دوسروں کی جان بچاسکے۔سیمینار کے اختتام پرقدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والے افرادیاکسی بھی سانحہ میں جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دُعا کی گئی