رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمٹری سکولز خوشاب فیض
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بھرپور تعلیم و تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کرام اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں سالانہ پروقار تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہذا ملک عابد اقبال نے کی جبکہ نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے سر انجام دیے ۔ ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری ، ہیڈ ماسٹر ملک فضل عباس بگھور ، نمبردار ملک شفقت حسین بگھور، سینیئر صحافی ایم نوردین ، ممبران سکول کونسل ، مخیر حضرات اور نمائندہ والدین بھی زینت محفل تھے ۔ ڈی ای او خوشاب نے اپنے خطاب میں چند روز پیشتر ادارے کے وزٹ کے موقع پر کلاس ہشتم کے طلبہ کی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ پر انچارج کلاس محمد شہزاد اقبال ، اردو مضامین کے ٹیچرز ملک جبار اقبال اور نور الہی کے لیے تعریفی سناد کے اجراء کی بھی ہدایت کی جبکہ ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے بچوں کی تقریب کے دوران بہترین پرفارمنس پر انچارج پروگرام بزم ادب ملک محمد خالد ندیم راہداری کو سٹیج پر بلا کر شاباش دی ۔ دوران تقریب سکول ہذا کے طلبہ نے شاندار ٹیبلو شو، تقاریر ،مقابلہ بیت بازی اور اور مترنم کلام اقبال پیش کر کے شرکائے تقریب سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ فیض الحسن ملک اور ظہیر عباس بھٹی نے صوبائی سکاؤٹنگ مقابلہ اور صوبائی مقابلہ حسن قرآت میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ہونہار طالب علم محمد فضیل اور ان کے ساتھیوں کی شاندار الفاظ میں پذیرائی کرتے ہوئے اے ای مرکز رنگپور ملک محمد امتیاز نسیم ،ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی اور ادارے کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مہمانان خصوصی ڈی ای او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈی او نے پوزیشن ہولڈر محمد فضیل اور دیگر شاندار کردگی کے حامل طلباء میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے ۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے سکول ہذا میں سٹاف اور مخیر حضرات کے تعاون سے نصب کیے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سولر پینل کا بھی باضابطہ طور پر افتتاح کیا ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کے سکاوٹ دستے نے انہیں گارڈ آف انر بھی پیش کیا ۔ اس سالانہ خوبصورت ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ادارے کے جملہ سٹاف نے مثالی کردار ادا کیا جس پر مہمانان گرامی نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔