November 4, 2026

سکھر زیدی) سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود اناج بازار میں دو نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

IMG-20261104-WA0089

سکھر زیدی)
سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود اناج بازار میں دو نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حسنین عباسی ولد اشرف عباسی کے گھر کے باہر دو نامعلوم مسلح افراد نے واردات کرتے ہوئے ان سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ چھینے گئے موبائل فون کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے واقعے کے باعث علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا جائے اور علاقے میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔