گنڈا پور کی کہانی ،اہم انکشاف وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں ہونیوالے مظاہرے کی قیادت کررے تھے،وہ اپنے صوبے سے بڑا لشکر لیکر اسلام آباد آئے،راستے میں بے پناہ رکاوٹیں تھیں،سکیورٹی اداروں کی
گنڈا پور کی کہانی ،اہم انکشاف
وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں ہونیوالے مظاہرے کی قیادت کررے تھے،وہ اپنے صوبے سے بڑا لشکر لیکر اسلام آباد آئے،راستے میں بے پناہ رکاوٹیں تھیں،سکیورٹی اداروں کی شدید ترین شیلنگ اور فائرنگ ہوتی رہی،پہلی رات تو وہ شہر اقتدار تک نہ پہنچ سکے،دوسرے روز یعنی کہ ہفتے کے روز وہ دارالحکومت میں داخل ہونے کیلئے کامیاب ہوگئے،احتجاج کا اینڈ ہمیشہ مزاکرات سے ہی ہوتا ہے،انہیں حکومت نے پیغام دیا گیا کہ بیٹھ کر مذاکرات کرتے ہیں،اس لئے وہ پختونخوا ہاؤس گئے،وہاں طاقتور حلقوں کے لوگ موجود تھے،بات شروع ہوئی،جو تلخی تک پہنچ گئی،گنڈا پور نے ایک ہی جواب دیا کہ وہ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے،فیصلہ صرف ان کا کپتان ہی کرے گا،اور وہ کپتان سے اس بارے میں بات بھی نہیں کرینگے،بات بھی آپ لوگ ہی ان سے کریں،گنڈا پور نے احتجاج ختم کرنے سے صاف انکار کردیا،بات زیادہ تلخی تک پہنچ گئی،انہوں نے گنڈا پور سے کہا آپ جانتے ہیں ہم آپکو گرفتار بھی کرسکتے ہیں،گنڈا پور نے اپنے ہاتھ آگے کئے اور کہا لگاؤ ہتھکڑی۔۔۔اس وقت گنڈا پور سکیورٹی اداروں کی کسٹڈی میں ہیں۔