October 28, 2026

ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ کاغزات کی حد تک محدود. دوکانداروں اور شہریوں کے درمیان ریٹ لسٹ روزانہ کی جنگ بن گئ . اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے شہریوں کا مطالبہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروایا جائے .

20241005_061528

میلسی(محمدمختارسولگی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ضلع وہاڑی کی سربراہی میں مارکیٹ کمیٹی میلسی کے سیکریٹری کی طرف سے جاری کردہ پرائس کنٹرول ریٹ لسٹ جس پر ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میلسی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوام الناس کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردو نوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکےموقع پرجرمانے، کئے جائیں لیکن اس کےبرعکس شہریوں کواشیائے خوردونوش مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ ضلعی انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ بازار سے ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی چیز نہیں ملتی۔دوسری طرف کالونی روڑپرقائم سستا بازار میں سبزی کی شاپس کے مالکان دوکانداروں، سبزی، فروٹ، گوشت فروخت کر نےوالوں کاکہناہےکہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کوروزانہ کی بنیادپرچیک کئےبغیرریٹ لسٹ جاری کرتی ہے، ہم سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردو نوش فروخت نہیں کر سکتے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے ایپل کی کہ ہر ضلع کے زمینی حقائق اور روزانہ کی بنیادپرقیمتوں کاتعین کرکے ریٹ لسٹ جاری کی جائے ۔ اسٹنٹ کمشنر میلسی مارکیٹ کمیٹی سرکاری نرخوں پراشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائیں.