October 28, 2026

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت پر حملہ آور ہونے والے پی ٹی آئی ورکر کسی رعایت اور رحم دلی کے مستحق نہیں، ایک صوبے کا وزیراعلی مسلح جتھوں کیساتھ

IMG-20241006-WA0038

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت پر حملہ آور ہونے والے پی ٹی آئی ورکر کسی رعایت اور رحم دلی کے مستحق نہیں، ایک صوبے کا وزیراعلی مسلح جتھوں کیساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ یہ کسی شہر پر نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ آور ہوا ہے اور ایسے افراد غدار کے زمرے میں آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ علی آمین گنڈہ پور نے ثابت کردیا کہ وہ ایک نااہل اور شرپسند شخص ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگادے تاکہ اسکی نااہلی چھپ سکے کیونکہ نا وہ وزیراعلی کے منصب کا اہل ہے اور نا وہ وزارت اعلی چلاسکتا ہے لہذا اسکی کوشش ہے کہ صوبہ میں گورنر راج لگ جائے تاکہ وہ سیاسی شہید بن سکے لیکن وفاق اسے یہ موقع کبھی نہیں دے گی، میں حکومت اور معزز عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے ملک دشمن ایجنڈے کا نوٹس لے اور ریاست پاکستان کو نقصان پہنچانے کے جرم میں پی ٹی آئی کی قیادت پر مقدمہ چلائے