فیصل آباد۔۔۔۔طارق جاوید کی رپورٹ۔ ماہانہ درس قرآن مجید جمعة المبارک کو المصطفی
فیصل آباد۔۔۔۔طارق جاوید کی رپورٹ۔
ماہانہ درس قرآن مجید جمعة المبارک کو المصطفی ھاوس شمس آباد میں ہوگا۔المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ماہانہ درس قرآن مجید۔محفل درود پاک ھر ماہ کے دوسرے جمعة المبارک کو ھوتا ھے۔خصوصی درس قرآن پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی دیں گے۔اور ہدیہ نعت شریف قاری اشتیاق حسین قادری۔ندیم سعیدی اور ذوالفقار سہروردی پیش کریں گے۔محفل پاک کی صدارت چیرمین المصطفی فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین شہزاد کریں گے۔جبکہ مہمانان گرامی میں رانا محمد عمران۔طارق چشتی۔ناصر قادری۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ھوں گے۔سیکرٹری نشرواشاعت تنویر بشیر نے میڈیا کو بتایا کہ 8اکتوبر کے زلزلہ میں شہید ھونے والے۔غزہ میں شہید ھونے والے اور ختم نبوتﷺتحفظ ناموس رسالتﷺکے لیے جانوں کے نزرانے پیش کرنے والوں کے لیے خصوصی دعا ھوگی۔بعد از محفل لنگر کا بھی انتظام ھوگا۔