October 7, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان کے ایک اور قابل فخر سپوت کا عالمی سطح پر منفرد اعزاز۔ ارشد

IMG-20261007-WA0132

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان کے ایک اور قابل فخر سپوت کا عالمی سطح پر منفرد اعزاز۔ ارشد عباس ولد محمد اقبال بگھور کو دنیا کے 70 ممالک سے منتخب ہونے والے امیدواروں میں سے پاکستان کے واحد شعبہ رہنما کے طور پر امریکہ کی معروف اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پہلے مصنوعی ذہانت کے لیے امکانیات کے کورس کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس عالمی تعلیمی پروگرام کے لیے دنیا بھر سے 2700 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے صرف 500 سے زائد امیدواروں کو شعبہ رہنماؤں کے طور پر منتخب کیا گیا۔ پاکستان سے ارشد عباس بگھور کا واحد منتخب امیدوار ہونا ملک اور ان کی بگھور فیملی کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔
ارشد عباس کا وراثتی علوم کی تجربہ گاہ سے خود اپنی مدد آپ کے تحت مصنوعی ذہانت اور مشینی تعلیم کے میدان میں سفر کرتے ہوئے اسٹینفورڈ یونیورسٹی تک پہنچنا ان کی محنت، مسلسل سیکھنے، عزم، لگن اور اپنے مقصد پر پختہ یقین کی بہترین مثال ہے۔
ارشد عباس بگھور کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ، بگھور برادری اور عوامی، سماجی، تعلیمی و علمی حلقوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ارشد عباس کی کامیابی نہ صرف بگھور خاندان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ کامیابی ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔