October 6, 2026

بہاولنگر ہارون آباد/(نمائندگان)ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر شوکت علی کی جانب سے تھانہ صدر بہاولنگر میں کھلی کچہری

IMG-20261006-WA0201

بہاولنگر ہارون آباد/(نمائندگان)ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر شوکت علی کی جانب سے تھانہ صدر بہاولنگر میں کھلی کچہری
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر شوکت علی نے آج بروز منگل تھانہ صدر بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے درپیش مسائل اور شکایات ایس پی انوسٹی گیشن کے سامنے پیش کیں۔ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی نے شہریوں کے مسائل کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے درخواستوں پر میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے مطابق کارروائی کرنے کی سخت ہدایت کی تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور میرٹ پر تفتیش بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور عوام کی شکایات کے ازالے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں نے بہاولنگر پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور فوری احکامات جاری کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان بہاولنگر پولیس