تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔* *ایس ایس پی ویسٹ* *طارق الٰہی مستوئی*
*تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔* *ایس ایس پی ویسٹ*
*طارق الٰہی مستوئی*
پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 10 الفتح کالونی میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 08 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمدہ موبائل فونز شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھینے گئے ہیں۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں جنید ولد عزیز الرحمن اور افتاب ولد خان محمد شامل ہیں۔
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ*