October 7, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک

IMG-20260927-WA0120(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب کی مٹی انتہائی زرخیز ہے، جہاں کی باصلاحیت نوجوان نسل تعلیم، ادب، کھیل اور دیگر مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کارہائے انجام دے رہی ہے، جو پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، جبکہ کھیلوں کے میدان میں بھی نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بارہا ثبوت دیا ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ان شاء اللہ ضلع خوشاب میں ادبی سرگرمیوں کی ترویج، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیل اور ادب دونوں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ادبی و کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔