October 7, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد میں ٹیچر ڈے کے حوالے

IMG-20261006-WA0174

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد میں ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد عیسیٰ لالی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ویلکم کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے تقریب کے شُرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے مُحسن ہیں ماں باپ کے بعد اُستاد کا رشتہ بڑا اہمیت کا حامل ہے اُستاد کا رشتہ ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اور انکی عزت کرنا ہم سب پرلازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اُستاد سے سیکھے بغیر ترقی، عزت اور مقام حاصل نہیں کر پاتا آج جس عہدے اور مقام پر ہم کھڑے ہیں اساتذہ کرام کی بدولت ہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بیسٹ فارمنس سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والے اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن عیسیٰ لالی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد قاسم خان ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اورٹیچرز موجود تھے ۔