نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان نے پیرا فورس کے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان نے پیرا فورس کے ہمراہ نورپور شہر میں مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور نرخ نامے چیک کئے۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری روزمرہ اشیاء کی فراہمی سرکاری نامے کے مطابق یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔