October 6, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)روحانی طلباء جماعت پاکستان کے 51ویں یومِ تاسیس کے موقع پر روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام المرکز انوارِ طاہریہ، سائٹ

IMG-20261006-WA0171

سکھر(بیورورپورٹ)روحانی طلباء جماعت پاکستان کے 51ویں یومِ تاسیس کے موقع پر روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام المرکز انوارِ طاہریہ، سائٹ ایریا سکھر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سعید اعوان، پریس سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد و رہبر، فخرِ انسانیت سجن سائیں کی اعلیٰ قیادت میں روحانی طلباء جماعت اصلاحِ معاشرہ کے لیے بھرپور انداز میں سرگرمِ عمل ہے۔ روحانی طلباء جماعت اسکولوں اور کالجوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے جذبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے حقیقی پیغامِ امن و محبت کو عام کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں مثبت، تعمیری اور اخلاقی سرگرمیوں سے جوڑ کر ایک پُرامن، باکردار اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ روحانی طلباء جماعت نوجوان نسل میں دینی شعور، اخلاقی تربیت، محبت، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب میں خلیفہ حسیب احمد راہوجو، آصف راجپوت، صبغت اللہ میمن سمیت روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے صدر حافظ عظمت اللہ، سینئر نائب صدر مشاہد حسین، جنرل سیکریٹری ریحان علی، پریس سیکریٹری فیضان علی، غلام رسول اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، امن و ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔