November 24, 2026

مسجد کے باہر سے ایس ڈی او کے بیٹے کی موٹر سائیکل چوری، 10 روز گزرنے کے باوجود برآمد نہ ہوسکی

IMG-20261006-WA0165

مسجد کے باہر سے ایس ڈی او کے بیٹے کی موٹر سائیکل چوری، 10 روز گزرنے کے باوجود برآمد نہ ہوسکی

سکھر(بیورورپورٹ)عارف بلڈر سی ایم ٹی 2 کے رہائشی عباسی برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کا تھانہ بی سیکشن کی حدود میں واقع مسجد کے باہر سے ایس ڈی او اعجاز احمد عباسی کے بیٹے عبدالمعید عباسی کی موٹر سائیکل چوری ہونے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے 10 روز گزر جانے کے باوجود پولیس چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے اور واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ عبدالمعید عباسی نے کہا کہ جمعے کی نماز کے دوران ایس ڈی او اعجاز احمد عباسی کا بیٹا عبدالمعید عباسی اپنی موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے نماز کی ادائیگی کے لیے اندر گئے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آنے پر موٹر سائیکل اپنی جگہ موجود نہ تھی، جس پر انہوں نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور متعلقہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔متاثرہ ایس ڈی او کے بیٹے کے مطابق چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا نمبر SNF-8483، ماڈل 2022 جبکہ رنگ سرخ ہے۔ نامعلوم چور مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کو 10 روز گزر چکے ہیں، تاہم تاحال موٹر سائیکل برآمد نہیں ہوسکی اور نہ ہی مبینہ ملزمان کا سراغ لگایا جاسکا ہے۔عبدالمعید عباسی نے پولیس کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل کی چوری کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے ایس ایس پی سکھر چوہدری احمد فیصل سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی اور واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی جائے، تاکہ موٹر سائیکل جلد از جلد برآمد کرکے انہیں واپس دلائی جاسکے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔