November 24, 2026

ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے، فوری ازالے کے احکامات

Screenshot_2026-10-04_135803.386

ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے، فوری ازالے کے احکامات

سکھر(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب نے رینج آفس سکھر میں عوام الناس کے مسائل اور شکایات سنیں۔ اس موقع پر مختلف شہریوں نے ڈی آئی جی سکھر رینج کے سامنے اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے، جنہیں انہوں نے غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر ازالے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر رینج آفس سکھر میں تعینات متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسران اور اہلکار جو عوامی شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی کے مرتکب پائے گئے، ان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب نے کہا کہ بحیثیت ڈی آئی جی سکھر رینج عوامی خدمت، شہریوں کا تحفظ اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور ریلیف کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔